اکتوبر 16, 2019

کشمیر میں جاری صورت حال بارے ترجمان کا بیان

کشمیر میں جاری صورت حال بارے ترجمان کا بیان

رپورٹیں آرہی ہیں کہ بھارت کی جانب سے اہلیاں کشمیر کو  دی جانیوالی نیم خودمختاری واپس لی گئی ہے اور  علاقے  کو فوجیں روانہ کی جاچکی ہیں، ہنگامی حالت نافذ اور وہاں کے مسلمان باشندوں کو مسائل اور تشدد کا سامنا  ہے۔

اس حوالے سے امارت اسلامیہ گہرے دکھ اظہار کرتی ہے،بھارت اور پاکستان سے چاہتی ہے کہ ایسے اقدامات نہ اٹھائیں،جن سے علاقے میں تشنج اور مسائل کے لیے راہ ہموار ہوجائے اور کشمیری عوام کے حقوق کو تلف کریں۔

ہم جنگ وجدل سے تلخ تجربات رکھتے ہوئے علاقے میں آرام اور مسائل کو معقول طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ہم ملوث ممالک، اسلامی کانفرنس، اسلامی ممالک، اقوام متحدہ اور دیگر باصلاحیت فریق کو بتلاتے ہیں کہ کشمیر میں بدامنی کے روک تھام کے لیے اپنا بااثر کردار ادا کریں، اپنے اثررسوخ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فریقین کو ترغیب دیں،جس سے فتنے پھیلنے کاسدباب ہوجائے اور موجودہ مسائل کو ٹھنڈے دل اور حوصلے سے حل کریں۔

اس ساتھ چند فریق کی جانب سے مسئلہ کشمیر کوافغانستان کے مسائل سے جوڑنےسےصورتحال میں بہتری لانے میں کوئی مدد نہیں کرسکتا،کیونکہ افغان مسئلہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے  اور افغانستان کو  دیگر ممالک کے مقابلے کا میدان نہیں بننا چاہیے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

07 ذی الحجۃ 1440 ھ بمطابق 08 اگست 2019ء

Related posts