دسمبر 11, 2019

جوزجان،بلخ وتخار فتوحات،18 ہلاک ، 2 گرفتار، غنائم

جوزجان،بلخ وتخار فتوحات،18 ہلاک ، 2 گرفتار، غنائم

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے جوزجان، بلخ اور صوبوں میں دشمن کے مراکز اور چوکیوں پر حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سنیچراور اتوار کی درمیانی شب صوبہ جوزجان ضلع خانقاہ کے شاہ مرزا کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قابض ہوئے اور وہاں تعینات جنگجوؤں میں سے 2 زخمی اور دیگر فرار ہوئے اور مجاہدین نے ایکی ہیوی مشین گن وغیرہ قبضے میں لیا اور ضلع مردیان کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے دوجنگجوؤں چارے ولد اقمراد اور نادرشاہ ولد جمعہ تردی نے حقائق کا ادراک کرتے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

واضح رہے کہ دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد شہید جب کہ ایک زخمی ہوا۔ تقبلہ اللہ تعالی

صوبہ بلخ سے آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز مجاہدین نے ضلع شولگرہ میں دشمن کے خلاف وسیع کاروائی کا آغاز کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے سات ہزار گھرانوں پر مشتمل 17 بڑے گاؤں چکاب، یرمہ کندہ، کابلی قشلاق، بہرام گور علیا، بہرام گور سفلی، شورچہ، آقچہ علیا، آقچہ سفلی، جیرغی، کتہ قونوش، ویمہ اوت، بیضاء، شوربلاق، قدکمر، سیقان، کری رحمت اور رحمت آباد سے دشمن کا مکمل صفایا کروایا اور وہاں موجود جنگجو ہلاک، فرار اور سرنڈر ہوئے، جب کہ ضلع چمتال کے آسیاگورگ  اور آسیا خان کے علاقوں میں چوکی اور سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں میں 4 اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا اور  چاربولک کے مرکز میں مجاہدین نے دو جنگجوؤں کو مار ڈالے اور تیمورک کے مقام پر فوجی بیس پر حملے کے دوران دو اہلکار ہلاک ہوئے۔اسی طرح ضلع خاص بلخ کے شہاب کے علاقے میں فوجیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس میں 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اتوا ر کے روز صبح کے وقت ضع چاہی کے خان آباد کے علاقے میں فوجی بیس پر حملہ کیا، جس میں 3 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایاگیا،جس میں دو ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 2 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوؤے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ تخار ضلع چاہ آب کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین نےسنیچراور اتوار کی درمیانی شب پولیس چوکی پر حملہ کرکے اس پر قابض ہوئے اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 4 ہلاک جب کہ 2 گرفتار ہونے کے علاوہ مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ لانچر، دو کلاشنکوفیں وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔

دوسری جانب ضلع چال کے صیاد کے علاقے میں مجاہدین نے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایک جنگجو کو قتل کردیا اور دیگر فرار ہوئے۔

Related posts