دسمبر 11, 2019

کاروان محصور، 11 ٹینک تباہ، 3 اہلکار گرفتار، کافی اسلحہ غنیمت

کاروان محصور، 11 ٹینک تباہ، 3 اہلکار گرفتار، کافی اسلحہ غنیمت

 

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فراہ کے صدر مقام فراہ شہر اور پشترود وفراہ رود اضلاع میں دشمن کو نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق سنیچر کے روز صبح کے وقت ضلع فراہ رود کے نعلک، کاروانگاہ، گندآب، چکاب اور قلعہ میخ کے علاقوں میں ہرات قندہار شاہ راہ پر فرار ہونے والے فوجی کاروان پر مجاہدین نے حملہ کیا، جو اتوار کے رات دس بجے تک جاری رہا، جس سے 10 ٹینک ایک گاڑی تباہ، اور مجاہدین نے ایک ٹینک، کرینک گاڑی اور اینٹی ائیرگرافٹ گن سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

یاد رہے کہ دشمن تا حال مجاہدین کے محاصرے میں ہے۔

مزید تفصیل بعد میں ان شاء اللہ تعالی

دوسری جانب سنیچر کے روز سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ جنجال کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک ہوئے۔

ضلع پشترود سے اطلاع ملی ہے کہ اتوار کے رات گیارہ بجے کے لگ بھگ ضلعی مرکز میں لیزر گن سے ایک اہلکار ہلاک، جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

ذرائع نے صوبائی دار الحکومت فراہ شہر سے کہا کہ سنیچر کے روز صبح کے وقت مجاہدین نے 3 فوجیوں ( سمیع اللہ ولد سید محمد، سوراب ولد محمد رضا اور میراغا ولد محمد ذاکر ) گرفتار کرکے ان کے مقدمہ شرعی عدالت کے حوالے کردیا۔

Related posts