میڈیا کو کیا کرنا چاہیے، ہوش یا جوش؟

آج کی بات

افغانستان کے ذرائع ابلاغ سے متعلق امارت اسلامیہ کے فوجی کمیشن کی طرف سے کل ایک بیان جاری ہوا، جس کے مطابق (میڈیا ایسے اعلانات اور اشتہارات شائع کرنے سے گریز کرے جن میں موجودہ جہاد، مجاہدین اور طالبان سے متعلق ناروا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، ملکی اور غیر ملکی افواج کے مخصوص نمبرز شائع کیا جاتا ہے تاکہ لوگ مجاہدین کی جاسوسی کریں اور نہ ہی ایسے اشتہارات کے ذریعے میڈیا کو انٹیلی جنس کے طور پر استعمال کرنا چاہئے ۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ اقدامات کسی صورت بھی میڈیا کی ترجمانی نہیں بلکہ واضح طور پر اسلامی اور ملی اقدار سے بغاوت تصور کئے جائیں گے، بیان کے مطابق اگر ایک ہفتے کے اندر تمام مقامی اور غیر مقامی ایف ایم ریڈیو سٹیشن، ٹی وی چینلز اور دیگر ذرائع ابلاغ ان اقدامات سے باز نہیں آئے تو مجاہدین انہیں اپنے فوجی اہداف میں شامل کریں گے ۔

اس اعلان پر کابل انتظامیہ اور غیر ملکیوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ یہ اعلان میڈیا کی آزادی کے خلاف اقدام ہے، ان کا یہ ردعمل خلاف توقع اور باعث تعجب نہیں ہے ۔

لیکن بعض ذرائع ابلاغ کے کارکنوں نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس کی اور مجاہدین کے اس مطالبہ اور انتباہ کے خلاف مقابلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ انہیں ہدایات دیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم کابل انتظامیہ کے قانون کے مطابق اپنی صحافتی سرگرمیاں جاری رکھیں گے انہوں نے طالبان سے اپنا بیان واپس لے کا مطالبہ کیا ۔

اگرچہ یہ معلوم نہیں ہے کہ پریس کانفرنس کرنے والے تمام صحافی تھے یا سیکورٹی اداروں کے اہل کار اور قابض افواج کے کارندے اور تنخواہ دار تھے ؟ کیوں کہ اگر یہ لوگ واقعی صحافی اور میڈیا کے نمائندگان ہوتے تو جوش کے بجائے ہوش سے کام لیتے اور مجاہدین کے اعتراض کا تسلی بخش جواب دیتے اپنی سرگرمیوں کی وضاحت کرتے یا آئندہ ایسا کام نہ کرنے کا یقین دلاتے ۔

کیونکہ آزاد ذرائع ابلاغ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ غیر جانبدار ہوتے ہیں، کسی ایک فریق کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے، اور نہ ہی کسی ایک فریق سے دوسرے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اگر ایک طریق کی حمایت کرتے ہیں تو ان کی جانبداری پر حرف تو آتا ہے ۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امریکی جارحیت کے سایہ تلے معرض وجود میں آنے والے ادارے جارحیت کو دوام بخشنے اور اس کے اہداف کی تکمیل کے لئے استعمال ہو رہے ہیں مثلا نیشنل آرمی، جس کا بنیادی مقصد ملک اور قوم کا دفاع کرنا ہوتا ہے لیکن افغان ملک کے دفاع کے بجائے قابض فوج کے تحفظ اور نہتے شہریوں کے قتل عام کے لئے کے فرائض انجام دے رہی ہے ۔

اسی طرح میڈیا اور دیگر اداروں سے بھی توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ سو فیصد ملی اور اسلامی اقدار کی پاسداری کریں گے اور جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں گے لیکن جب وہ خود غیر جانبداری برقرار نہیں رکھیں گے اور مجاہدین کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کریں گے تو پھر انہیں شکایت بھی نہیں کرنی چاہیے ۔

مجاہدین کی خبروں اور نقطہ نظر کو شائع کرنے سے اگر مجبورا گریز کیا جاتا ہے تو کم از کم جارحیت پسندوں کی حمایت میں جہاد، مجاہدین، اسلامی اور ملی اقدار کے خلاف پروپیگنڈہ تو نہ کیا جائے، اگر وہ جانبداری کا مظاہرہ کریں گے اور کابل انتظامیہ کے قانون کے مطابق اپنی نشریات جاری رکھیں گے تو پھر مجاہدین سے تحفظ کا مطالبہ بھی نہ کریں، اگر ذرائع ابلاغ صرف پیسوں کی وجہ سے اشتہارات شائع کرتے ہیں، مجاہدین کے خلاف یا کسی کی حمایت میں ایسا نہیں کرتے تو پھر مجاہدین کے اعلانات اور اشتہارات بھی شائع کریں، مجاہدین اشتہارات کی مد میں پیسے دینے کے لئے تیار ہیں، کیا نام نہاد آزاد میڈیا اس کام کے لئے تیار ہے؟ لیکن صاف ظاہر ہے کہ جواب منفی ہے ۔

میڈیا کے نمائندگان کی حیثیت سے چند افراد پریس کانفرنس کریں گے اور ملک کی آزادی کے لئے برسرپیکار مجاہدین کے انتہاہ کے خلاف مقابلہ کا اعلان کرتے ہیں تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہوش اور دلیل کے بجائے جوش سے کام لیتے ہیں جو میڈیا کے لئے باعث خیر معاملہ نہیں ہے، جوش کے بجائے ہوش سے کام لیا جائے تو بہتر ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*