ننگرہار،خوست،غزنی و کاپیسا،ٹینک وگاڑی تباہ، 11 ہلاک

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ننگرہار،خوست،غزنی اور کاپیسا صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق منگل کےروز دوپہر کے وقت صوبہ ننگرہار کے صدرمقام جلال آباد شہر میں تالاشی چوک کے مقام پر مجاہدین نے پولیس اہلکار کو  موت کے گھاٹ اتار دیا اور ان کی کلاشنکوف کو غنیمت کرلی، جب کہ شام کے وقت ضلع غنی خیل کے مرکز کے قریب پل کے مقام پر حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے جنگجوؤں کی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوا رچار شرپسند لقمہ اجل بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کےروز دوپہر سے قبل صوبہ غزنی کے صدرمقام غزنی شہر کے کج قلعہ کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی بکتربند ٹینک تباہ اور اس میں سوار چار فوجی ہلاک ہوئے۔

دریں اثناء صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے انارجوئے کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک جنگجو ہلاک جب کہ دو زخمی ہوئے۔

اسی طرح منگل کےروز دوپہر کے وقت صوبہ خوست ضلع دومندہ کے علاؤالدین گاؤں میں واقع چوکی پر سنائیپرگن حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*