مارچ 07, 2021

کاروائیاں، فتوحات،16 کمانڈو ہلاک، 3 ڈاکو گرفتار

کاروائیاں، فتوحات،16 کمانڈو ہلاک، 3 ڈاکو گرفتار

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ  کے مجاہدین نے صوبہ ننگرہار میں فوجی مراکز پر حملہ کیا، جب کہ صوبہ لوگر میں ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کےروز صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے ڈنڈو کے علاقے میں سپیشل فورس اہلکاروں پر  مجاہدین نے سہ پہر اور مغرب کے وقت دو مرتبہ شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک ہوئے۔جب کہ ضلع سپین غر کے مامند تنگی اور سرخاب بازار کے علاقے میں چوکیوں پر ہونے والے حملے کے دوران دشمن نے 3 چوکیوں کو چھوڑ کر فرار کی راہ اپنالی۔

دوسری جانب جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ضلع حصارک کے مرکز کے آس پاس چوکیوں پر مجاہدین نے وسیع حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے بوستان خیل کے مقام پر4 چوکیاں فتح ہونے کے علاوہ 6 اہلکار ہلاک جب کہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق چند روز قبل صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے خواجہ محمد اکبر قلعہ کے علاقے میں مجاہدین نے کاروائی کے دوران3 ڈاکوؤں  نظر محمد بلوچ ولد پائندخان، امیراللہ ولد محمد داد اور سمیع اللہ ولد رحیم باشندہ گان پل عالم شہر کے شادی خوک قلعہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد مجاہدین کے نام سے ناجائز فائدہ اٹھاتے اور علاقے میں عوام کو لوٹتے۔اس دوران مجاہدین نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں کو گرفتار اور ان کے قبضے سے ہزاروں افغان کرنسی، موبائل فون، جعلی نمبرپلیٹ وغیرہ بھی برآمد ہوئے۔

واضح رہےکہ گرفتار ہونے والے افراد نے 10 افراد کے نام بھی بتائے،جن کی تلاش جاری ہے ۔

Related posts