مارچ 07, 2021

قندہار، ہرات وفاریاب: رینجر گاڑی تباہ، پانچ ہلاکتیں

 

مجاہدین نے قندہار، ہرات وفاریاب صوبوں میں کٹھ پتلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز عصر کے وقت چار بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع ارغستان کے بابڑئی کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار کمانڈر زخمی اور 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

رپوٹ کے مطابق جمعہ کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ فراہ ضلع پشترود کے مسوں دوراھی کے علاقے میں مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے رات عشاء کے وقت نو بجے کے لگ بھگ صوبہ ہرات ضلع ادرسکن میں واقع کمپنی نامی مرکز پر مارٹرتوپ حملہ ہوا، جس سے 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

آمدہ رپوٹ کے مطابق جمعہ کے روز صوبہ فاریاب ضلع دولت اباد میں ایک فوجی بائی مراد ولد حاجی احمد کو مجاہدین نے گرفتار کرکے ان کے مقدمہ شرعی عدالت کے حوالے کردیا۔

موصولہ رپوٹ کے مطابق جمعہ کے روز صوبہ بادغیس ضلع تگاب عالم میں ایک پولیس اہلکار محی الدین ولد بختیار نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالا۔ ضلع قادس میں جمعہ کے روز سہ پہر کے وقت ایک فوجی عبد الرزاق ولد عبد الحق ایک موٹرسائکل اور ایک کلاشنکوف سمیت مجاہدین سے آملا۔ اور ضلع دوہ بوم میں ایک جنگجو شادی ولد عبد الغفور نے مجاہدین کی مخالفت سے دست برداری کا اعلان کیا۔

Related posts