مارچ 07, 2021

آپریشن اور دعوت، مخبروں سمیت20 ہلاک، 25 سرنڈر

آپریشن اور دعوت، مخبروں سمیت20 ہلاک، 25 سرنڈر

اینٹلی جنس سروس اہلکاروں اورکٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے جوزجان، ننگرہار اور خوست صوبوں میں حملہ کیا، جب کہ بغلان اور پروان صوبوں میں 25 سیکورٹی اہلکار مجاہدین سے آملے۔

جوزجان :

صوبہ جوزجان کے صدر مقام شبرغان شہر کے تورخیل کے علاقے میں واقع فوجی چوکی پر مجاہدین نے عشاء کے وقت حملہ کیا،جس میں کمانڈر اکبر ہلاک ہوا اور تازہ دم اہلکاروں کو کمین گاہ کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں دو ٹینک تباہ، 2 اہلکار ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوئے۔

ننگرہار :

صوبہ ننگرہار ضلع دہ بالا کے تڑلے کنڈاو کے مقام پر مجاہدین نے  چوکیوں پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوئے۔

خوست :

صوبہ خوست ضلع صبری کے یعقوبی کے علاقے میں فوجی مرکز کے قریب مجاہدین نے اینٹلی جنس سروس اہلکاروں  پرجمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عشاء کے وقت حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ 6 مخبر ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوئے۔

دریں اثناء مرکز سے آنے والے تازہ دم اہلکاروں کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا، جس کے نتیجے میں مزید 6 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی جب کہ دیگر مرکز کی جانب فرار ہوئے۔

دعوت :

کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی جدوجہد کے نتیجے میں صوبہ بغلان کے پل خمری، دہنہ غوری،برکہ، خنجان اور مرکزی بغلان اضلاع میں کابل انتظامیہ کے 23 سیکورٹی اہلکاروں جب کہ صوبہ پروان ضلع شینوار میں دو پولیس اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

Related posts