مارچ 07, 2021

فوجی درندگی،خواتین، بچوں سمیت 13 شہید و زخمی

فوجی درندگی،خواتین، بچوں سمیت 13 شہید و زخمی

نیویارک اور واشنگٹن کے محافظوں نے بغلان، لوگر، قندوز اور بدخشان میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کےروز صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے خلازئی کے علاقے  کو کٹھ پتلی فوجوں نے مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا اور ایک گولہ اشرف الدین کے مکان پر گرا، جس سے شرف الدین سمیت 8 بچے،خواتین اور مرد زخمی ہوئے، جب کہ اکاخیل کے مقام پر حملے کے دوران ہزارگل نامی شخض شہید ہوا۔

دوسری جانب رات کے وقت صوبہ لوگر ضلع برکی برک کے محمدرضا کے علاقے میں اسی نوعیت حملے سے ہجران نامی 12 سالہ بچہ شہید اور فضل اللہ زخمی ہوا، جب کہ صوبہ قندوز ضلع امام صاحب کے بخمل کوچہ کے علاقے میں وحشی فوجوں نے دستگیر نامی 11 سالہ بچے کو شہید کردیا۔

اسی طرح رات کے وقت صوبہ بدخشان ضلع ارگو میں وحشی درندوں نے ایک شہری کو شہید کردیا۔

اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts