مارچ 07, 2021

حملے اور دھماکے، کمانڈروں سمیت 14 ہلاک، غنائم

حملے اور دھماکے، کمانڈروں سمیت 14 ہلاک، غنائم

نیویارک اور واشنگٹن کے محافظوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان، لوگر،بلخ اور خوست صوبوں میں نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب  عشاء کے وقت صوبہ بدخشان ضلع جرم  میں مجاہدین نے پولیس آ‌فسر  نجم الدین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دریں اثنا صوبہ لوگر کےصدرمقام پل عالم شہر میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب چوکی پر حملے میں ایک فوجی مارا گیا، جبکہ اتوار کےروز صبح کے وقت ضلع محمدآغہ کے شاہی قلعہ کے مقام پر بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار 4 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

اسی طرح صبح کے وقت صوبہ قندوز ضلع خان آباد کے ریگ ریشن کے مقام پر مقناطیسی بم دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار وحشی کمانڈر  طاہر موقع پرہلاک جب کہ ان کے 3 محافظ زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز صوبہ بلخ ضلع خاص بلخ کے ثمرقندیان کے علاقے میں  مجاہدین کے حملے میں فوجی گاڑی تباہ، 2 جنگجو ہلاک، کمانڈر صادق سمیت 5 زخمی ہوئے، جب کہ ضلع چاربولک کے ازولوک کے مقام پر چوکی پر حملے میں 2 فوجی ہلاک  ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ خوست ضلع صبری کے یعقوبی کے علاقے میں مجاہدین نے 3 فوجیوں کو مار ڈالے اور ان کی گاڑی کو قبضے میں لیا۔

Related posts