مارچ 07, 2021

آپریشن: چوکی فتح، 2 ٹینک تباہ، 39 اہلکار ہلاک وزخمی

آپریشن: چوکی فتح، 2 ٹینک تباہ، 39 اہلکار ہلاک وزخمی

هلمند، قندهار، فاریاب، هرات، روزگان وبادغیس صوبوں میں چوکیوں وکٹھ پتلی فوجیوں پر حملہ ہوا۔

ہلمند:

تفصیل کے مطابق منگل کے روز صبح آتھ بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند کے صدر مقام لشکرگاہ شہر کے حلقہ نمبر نو اور ایک کے علاقوں میں دشمن سے جھڑپیں ہوئیں، جس سے ضلع واشیر کا ظالم اور وحشی ضلعی سربراہ حقیار سمیت 3 اہلکار ہلاک، جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ضلع مارجہ کے مرکز کے قریب واقع چوکی پر منگل کے رات تین بجے کے لگ بھگ حملے کے نتیجے میں ٹینک تباہ اور 8 اہلکار ہلاک ہوئے، یاد رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے ایک مجاہد زخمی اور دوسرا شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ تعالی، دوسری جانب منگل کے رات عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ ضلع گرشک کے آدم خان، بند برق، مھاجر بازار کے علاقوں میں دشمن پر حملہ ودھماکہ ہوا، جس سے موٹرسائکل تباہ اور کمانڈر اغا ولی سمیت سات اہلکار ہلاک، ایک گرفتار، جبکہ مجاہدین نے ایک ہیوی مشن گن، ایک راکٹ لانچر، ایک مارٹرتوپ اور 2 کارمولی بندوق سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

قندہار:

رپوٹ کے مطابق منگل کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار کے صدر مقام قندہار شہر کے شوراندام، ضلع میوند کے سور بغل کے علاقوں میں دشمن پر بم دھماکے ہوئے، جس سے گاڑی وموٹرسائکل تباہ، 2 جنگجو ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

فاریاب:

اطلاع کے مطابق منگل کے رات گیارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ فاریاب ضلع پشتونکوٹ کے دھندرہ کے علاقے میں واقع چوکی پر حملہ ہوا، جس سے چوکی فتح، 8 اہلکار ہلاک، 2 زخمی، جبکہ مجاہدین نے 4 کلاشنکوف اور 2 ہیوی مشن گن سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔ اور منگل کے روز صبح پانچ بجے کے لگ بھگ ضلع المار کے چویمٹ کے علاقے میں دشمن پر حملہ ہوا، جس سے ٹینک تباہ اور ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

ہرات:

ذرائع کے مطابق منگل کے روز سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے شہرودک نامی چوکی پر سنائپر گن حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

روزگان:

موصولہ رپوٹ کے مطابق منگل کے رات عشاء کے وقت نو بجے کے لگ بھگ صوبہ روزگان ضلع دھراود کے عمر خان نامی چوکی پر لیزر گن حملے کے نتیجے میں ایک فوجی موقع پر ہلاک ہوا۔

بادغیس:

آمدہ اطلاع کے مطابق منگل کے رات عشاء کے وقت آٹھ بجے کے لگ بھگ صوبہ بادغیس ضلع قادس کے غرچق کے علاقے میں واقع چوکی پر لیزر گن حملہ ہوا، جس سے ایک اہلکار ہلاک، جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ یاد رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے ایک مجاہد زخمی ہوا۔

روزگان:

موصولہ رپوٹ کے مطابق منگل کے رات عشاء کے وقت نو بجے کے لگ بھگ صوبہ روزگان ضلع دھراود میں چوکی پر لیزر گن حملہ ہوا، جس سے 2 فوجی ہلاک ہوئے۔

دعوت:

موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ بادغیس ضلع قادس میں ایک سپیشل فورس اہلکار جنت گل ولد اسماعیل اور عبد المنان ولد عبد الحق نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

Related posts