مارچ 07, 2021

کاروائیاں: چوکی فتح، ٹینک تباہ، 49 فورسز ہلاک وزخمی

کاروائیاں: چوکی فتح، ٹینک تباہ، 49 فورسز ہلاک وزخمی

نیمروز، هلمند، روزگان، هرات، فاریاب، قندهار وسرپل صوبوں میں چوکیوں وفوجیوں پر حملہ ہوا۔

نیمروز:

اطلاعات کے مطابق پیر کے رات تین بجے کے لگ بھگ صوبہ نیمروز ضلع خاشرود کے گلمندئی کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے چوکی فتح، اور اس میں تعینات 9 اہلکار ہلاک، ایک گرفتار، جبکہ مجاہدین نے 3 ہیوی مشن گن، 2 راکٹ لانچر، پانچ کارمولی، ایک مارٹرتوپ اور ایک سنائپر گن سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔ یاد رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے 2 مجاہدین زخمی ہوئے۔

ہلمند:

رپوٹ کے مطابق پیر کے روز سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع گرشک کے بند برق، مھاجر بازار، پارچاؤں کے علاقوں میں واقع چوکیوں پر حملہ ہوا، جس سے 10 اہلکار ہلاک، ایک گرفتار، جبکہ مجاہدین نے 2 ہیوی مشن گن، 2 راکٹ لانچر، 2 مارٹرتوپ اور 4 کارمولی بندوق سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔ اسی طرح پیر کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ صوبائی دار الحکومت لشکرگاہ شہر کے حلقہ نمبر تین کے علاقے میں دشمن پر لیزر گن حملہ ہوا، جس سے 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

روزگان:

اطلاع کے مطابق پیر کے رات گیارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر کے ناوہ پایں کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے 3 اہلکار ہلاک اور کمانڈر نقیب سمیت 4 مزید زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پیر کے رات عشاء کے وقت نو بجے کے لگ بھگ ضلع دھراود کے عمر خان نامی چوکی پر لیزر گن حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔

ہرات:

ذرائع کے مطابق پیر کے روز سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے شہرودک کے علاقے میں سنائپر گن سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوا۔

فاریاب:

آمدہ رپوٹ کے مطابق پیر کے روز صبح کے وقت پانچ بجے کے لگ بھگ صوبہ فاریاب ضلع المار کے چویمٹ کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے ٹینک تباہ اورایک اہلکار ہلاک ہوا۔

قندہار:

آمدہ اطلاع کے مطابق پیر کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع میوند کے سور بغل کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے موٹرسائکل تباہ اور اس پر سوار 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

دعوت:

آمدہ ذرائع کے مطابق صوبہ سرپل ضلع کوھستانات کے دہ سرخ کے علاقے میں ایک جنگجو ادھم ولد ریشاباد مجاہدین سے آملا۔

 

Related posts