مارچ 09, 2021

الفتح آپریشن: دشمن فرار، چوکیاں فتح، 3 ٹینک تباہ، 43 ہلاکتیں

الفتح آپریشن: دشمن فرار، چوکیاں فتح، 3 ٹینک تباہ، 43 ہلاکتیں

ہلمند، قندہار، بادغیس وہرات صوبوں میں کٹھ پتلی فوجیوں کو مجاہدین نے نشانہ بنایا۔

ہلمند:

تفصیل کے مطابق سنیچر کے رات عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع گرشک کے نہر سراج کے علاقے کے دوراھی، میملہ چوکی، شندک ماندہ، یکہ لنگ اور پوپلزوں کے علاقوں میں دشمن سے جھڑپیں ہوئیں، جس سے مرکز منھدم، ٹینک، رینجر گاڑی وموٹرسائکل تباہ، جبکہ 25 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔ اسی طرح سنیچر کے رات عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ ضلع نادعلی کے کوچیانوں کے علاقے میں واقع چوکی پر لیزر گن حملہ ہوا، جس سے 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب جمعہ کے روز عصر کے وقت ضلع ناوہ کے نمروں کے علاقے میں سنائپر گن سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔ ضلع کجکئی کے مرکز میں واقع چوکی پر سنیچر کے رات ایک بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار ہلاک اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشن گن اور 2 کارمولی غنیمت کرلیا۔

روزگان:

رپوٹ کے مطابق سنیچر کے روز صبح چھ بجے کے لگ بھگ صوبہ روزگان ضلع چورہ کے تور چینہ کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے 2 اہلکار ہلاک، جبکہ 3 مزید زخمی ہوئے۔

قندہار:

اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز دو پہر بارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع شاولیکوٹ کے دامان کے علاقے میں واقع چوکی میں تعینات رابط مجاہدین نے دشمن پر حملہ کیا، جس سے چوکی فتح، 11 اہلکار ہلاک، جبکہ رابط مجاہدین 16 عدد اسلحہ سمیت مجاہدین تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

بادغیس:

ذرائع کے مطابق سنیچر کے روز صبح کے وقت صوبہ بادغیس ضلع مرغاب میں محصور یونٹ پر لیزر گن حملہ ہوا، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔ اسی طرح سنیچر کے روز سہ پہر دو بجے کے لگ بھگ ضلع مقر کے سنجیدک کے علاقے میں واقع چوکی پر حملہ ہوا، جس سے چوکی فتح اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشن گن، ایک راکٹ لانچر اور 4 کلاشنکوفوں سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

ہرات:

آمدہ اطلاع کے مطابق سنیچر کے روز دو پہر گیارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے کوچئی اسیا کے علاقے میں کانوائی پر حملہ ہوا، جس سے ٹینک تباہ اور 2 کمانڈوز ہلاک ہوئے۔ اسی طرح سنیچر کے روز ضلع پشتون زرغون کے کے سرکوچئی کے علاقے میں مجاہدین نے 4 فوجیوں کو ایک کار، 2 کلاشنکوف اور ایک پستول سمیت گرفتار کرکے ان کے مقدمہ شرعی عدالت کے حوالے کردیا۔

دعوت:

رپوٹ کے مطابق جمعہ کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ صوبہ ہرات ضلع کرخ میں 4 جنگجو مجاہدین سے املے۔

اطلاع کے مطابق صوبہ بادغیس ضلع جوند میں 2 فوجی محمد نبی ولد سید احمد اور نصیر احمد ولد محمد خان نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

ذرائع کے مطابق سنیچر کے روز صبح کے وقت صوبہ فراہ کے صدر مقام فراہ شہر میں ایک پولیس سمیع الحق ولد سعد الدین ایک کلاشنکوف سمیت مجاہدین سے آملا۔

Related posts