مارچ 07, 2021

آپریشن: سات ٹینک تباہ، 35 فورسز ہلاک وزخمی

آپریشن: سات ٹینک تباہ، 35 فورسز ہلاک وزخمی

قنـدهار، روزگان، هلمند وزابل صوبوں میں کٹھ پتلی فوجیوں، پولیس اہلکاروں وجنگجوؤں پر مجاہدین نے حملہ کیا۔

قندہار:

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار کے صدر مقام قندہار شہر کے حلقہ نمبر 15 اور حلقہ نمبر ایک کے علاقوں میں دشمن پر حملہ ودھماکہ ہوا، جس سے رینجر گاڑی تباہ اور 4 اہلکار ہلاک ہوئے، اسی طرح جمعہ کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ ضلع ارغستان کے بابڑوں کے علاقے میں سانئپر گن سے 2 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے، جبکہ سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ ضلع میانشین کے ناوہ بالا کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک، جبکہ دوسرا زخمی ہوا دوسری جانب دشمن نے ضلع ژڑئی کے کولک کے علاقے میں مجاہدین کے مورچوں پر حملہ کیا، جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا، جس سے 2 ٹینک تباہ اور 9 اہلکار ہلاک ہوئے۔

روزگان:

رپوٹ کے مطابق جمعہ کے روز دو پہر بارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر کے ناوہ پایں کے علاقے میں دشمن سے جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔ دوسری جانب جمعہ کے رات عشاء کے وقت نو بجے کے لگ بھگ ضلع چورہ کے غاڑئی اور سر کمربند کے علاقوں میں لیزر وسنائپر گن سے 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔

ہلمند:

اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع سنگین کے تورئی شاہ کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔ اور سہ پہر دو بجے کے لگ بھگ ضلع گرشک کے سیدان کے علاقے میں اسی نوعیت بم دھماکہ سے ایک اور ٹینک تباہ اور اس میں بھی سوار اہلکار ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب رات کی وقت ضلع ناوہ کے نمروں کے علاقے میں واقع جنگجوؤن کی چوکی پر حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشن گن غنیمت کرلیا۔ جبکہ جمعہ کے روز صبح سات بجے کے لگ بھگ صوبائی دار الحکومت لشکرگاہ شہر کے حلقہ نمبر سات اور حلقہ نمبر دو کے علاقوں میں ہونے والے بم دھماکہ سے 2 اہلکار ہلاک اور مجاہدین نے ایک کلاشنکوف غنیمت کرلیا۔ جمعہ کے روز عصر چار بجے کے لگ بھگ ضلع نادعلی کے حاجی گاؤں کے علاقے میں دشمن پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 2 فوجی موقع پر ہلاک ہوئے۔

زابل:

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز عصر چار بجے کے لگ بھگ صوبہ زابل ضلع میزان کے حاجی گاؤں کے علاقے میں دشمن پر حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔

بادغیس:

آمدہ رپوٹ کے مطابق جمعہ کے رات دس بجے کے لگ بھگ صوبہ بادغیس کے صدر مقام قلعہ نیو کے فرستانوں کے علاقے میں دشمن پر حملہ ہوا، جس سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار ایک پولیس ہلاک، جبکہ پانچ مزید زخمی ہوئے۔

دعوت:

آمدہ رپوٹ کے مطابق جمعہ کے روز صبح کے وقت صوبہ بادغیس ضلع سنگ آتش میں ایک فوجی نیک محمد ولد عبد الرحمن مجاہدین سے آملا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز دو پہر گیارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع تختہ پل کے میل کے علاقے میں 3 فوجیوں نے 3 کلاشنکوف اور ایک راکٹ لانچر سمیت مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

آمدہ اطلاع کے مطابق صوبہ غور کے صدر مقام فیروزکوہ میں ایک فوجی محمد یاسین ولد داد محمد 4 کلاشنکوفوں سمیت مجاہدین سے آملا۔

Related posts