جنوری 20, 2021

آپریشن: چوکیاں فتح، 10 ٹینک تباہ، 62 فورسز ہلاک وزخمی

آپریشن: چوکیاں فتح، 10 ٹینک تباہ، 62 فورسز ہلاک وزخمی

 

قندهار، غور، هرات، هلمند، سرپل وزابل صوبوں میں چوکیوں وفوجیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے رات چار بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع میوند کے کلانکیچئی اور لشکرگاہ دوراھی کے علاقوں میں واقع چوکیوں پر حملہ ہوا، جس سے 2 چوکیاں فتح، گاڑی تباہ، 13 اہلکار ہلاک، ایک گرفتار، جبکہ مجاہدین نے ایک ہیوی مشن گن، ایک راکٹ لانچر اور 8 کلاشنکوفوں سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔ اور بدھ کے روز دو پہر بارہ بجے کے لگ بھگ صوبائی دار الحکومت قندہار شہر کے حلقہ نمبر پانچ کے علاقے کے فیرو کلاچئی کے علاقے میں مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں ظالم کمانڈر رحمت ہلاک ہوا۔

اطلاع کے مطابق منگل کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ صوبہ غور کے صدر مقام فیروزکوہ کے جرماتوں کے علاقے میں دشمن پر حملہ ہوا، جس سے ٹینک وگاڑی تباہ، ایک فوجی ہلاک، 2 زخمی، جبکہ دشمن کی طیاروں نے علاقے پر بمبار کی، جس سے ایک جنگجو ہلاک اور 3 مزید زخمی ہوئے۔

رپوٹ کے مطابق بدھ کے رات صوبہ ہرات ضلع کھسان کے اسلام قلعہ کے قدوس اباد کے علاقے میں دشمن پر حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور کمانڈر زخمی ہوا۔ اور بدھ کے روز صبح کے وقت ضلع شینڈنڈ میں ایک اہلکار فضل احمد مجاہدین سے آملا۔ دوسری جانب بدھ کے رات ایک بجے کے لگ بھگ ضلع کشک کہنہ میں دشمن پر حملہ ہوا، جس سے ایک جنگجو زخمی ہوا۔

اطلاع کے مطابق بدھ کے روز صبح سات بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع گرمسیر کے قلعہ نبی کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار ایک فوجی ہلاک ہوا۔ اور منگل کے روز سہ پہر کے وقت ضلع ناوہ کے مرکز، شین پل اور فارم کے علاقوں میں آپریشن کرنے والے دشمن سے جھڑپیں ہوئیں، جس سے 6 ٹینک تباہ اور 15 اہلکار ہلاک، 11 زخمی، جبکہ وسیع علاقے پر مجاہدین کا کنٹرول ہوا۔

یاد رہے کہ دشمن کی بمبار سے ایک مجاہد شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ تعالی

آمدہ رپوٹ کے مطابق صوبہ سرپل ضلع صیاد میں دشمن پر حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک، جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز صبح نو بجے کے لگ بھگ صوبہ زابل ضلع شہر صفا کے مرکز میں ہونے والے بم دھماکہ سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک ہوئے۔

 

Related posts