جنوری 16, 2021

حملے وچھاپے،عالم دین سمیت 2 شہید،4 زخمی

نیویارک اور واشنگٹن کے محافظوں نے ننگرہار اور لوگر صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے نکڑخیل کے علاقے پر وحشی دشمن کی فضائیہ نے بمباری کی،جس سے عوام کو مالی نقصان پہنچنے کے علاوہ ایک شخص بھی شہید ہوا۔

دوسری جانب منگل اور بدھ کی درمیانی شب کرائے کے قاتلوں نے صوبہ لوگر ضلع محمدآغہ کے زرغون شہر علاقے پر چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد مکانوں کے دروازوں کو تباہ، عوام پر تشدد ، لوٹ مار کرنے کے علاوہ مدرسہ شمس المدارس کے خطیب مولوی محمد نسیم کو شہید جب کہ  4 افرراد کو  زخمی کردیے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts