جنوری 20, 2021

فاریاب، زابل وقندہار: اہم مرکز منھدم، 2 ٹینک تباہ، 9 ہلاکتیں

فاریاب، زابل وقندہار: اہم مرکز منھدم، 2 ٹینک تباہ، 9 ہلاکتیں

مجاہدین نے فاریاب، زابل وقندہار صوبوں میں مرکز وکٹھ پتلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق منگل کے روز عصر چار بجے کے لگ بھگ صوبہ فاریاب ضلع دولت اباد کے قوزئی بای قلعہ کے علاقے میں دشمن پر حملے کے نتیجے میں ٹینک تباہ اور اس میں سوار 3 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے، اور منگل کے روز عصر پانچ بجے کے لگ بھگ ضلع جمعہ بازار کے اسلیم کے علاقے میں سنائپر گن سے ایک اہلکار ہلاک ہوا، اسی طرح منگل کے روز ضلع شیرین تگاب کے مرکز میں دشمن پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک، جبکہ 2 مزید زخمی ہوئے۔ اور منگل کے روز صبح کے وقت ضلع المار کے مرکز میں واقع اہم یونٹ پر مجاہدین نے حکمت عملی کے تحت بم دھماکہ کیا، جس سے مرکز منھدم اور اس میں تعینات اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

رپوٹ کے مطابق بدھ کے رات عشاء کے وقت آٹھ بجے کے لگ بھگ صوبہ زابل ضلع میزان کے زرداد نامی چوکی پر لیزر گن حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

اطلاع کے مطابق بدھ کے رات عشاء کے وقت نو بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع پنجوائی کے صالحانوں کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ٹینک تباہ اور دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

ذرائع کے مطابق صوبہ فاریاب ضلع پشتونکوٹ میں 2 جنگجو باز محمد ولد خال محمد اور عبد الغفور ولد دوست محمد نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

Related posts