جنوری 20, 2021

دعوت حملےو دھماکے، 24 ہلاک و زخمی، 25 سرنڈر

دعوت حملےو دھماکے، 24 ہلاک و زخمی، 25 سرنڈر

کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ننگرہار، لوگر اور بدخشان صوبوں میں نشانہ بنایا، جب کہ صوبہ بغلان میں 25 سیکورٹی اہلکاروں نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

اطلاعات کے مطابق منگل کےروز صوبہ ننگرہار ضلع شیرزاد کے گندمک کے علاقے قلالان کے مقام پر مجاہدین نے دشمن پر حملہ کیا،جس میں 5 اہلکار ہلاک، 5 زخمی ہوئے اور چارچنار کے علاقے میں 2 فوجی مار ڈالے، جب کہ ضلع سپین غر کے مہمند تنگی کے مقام پر 2 جنگجو کو قتل کردیا اور ضلع حصارک میں ایک فوجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ لوگر ضلع چرخ کے میں چوکیوں پر ہونے والے حملوں میں 3 فوجی ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ بدخشان ضلع ارگو کے دوغل کے علاقے میں بم دھماکہ سے 2 جنگجو ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی جدوجہد کے نتیجے میں صوبہ بغلان کے خنجان، برکہ، مرکزی بغلان اور دہنہ غوری اضلاع میں کابل انتظامیہ کے 25 سیکورٹی اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

Related posts