جنوری 20, 2021

مسجد اور بازار پر حملے، دکانیں تباہ، 6 شہید و زخمی/ تصاویر

مسجد اور  بازار پر حملے، دکانیں تباہ، 6 شہید و زخمی/ تصاویر

نیویارک اور واشنگٹن کےمحافظوں نےبدخشان، غزنی اور لوگر صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز صبح کے وقت صوبہ غزنی ضلع  آب بند کے  دالانو کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں نے مدرسے جانے والے طالب علم نقیب اللہ کو حراست میں لینے کے بعد ان پر تشدد کرتے ہوئے انہیں شہید کردیا، جب کہ سہ پہر کے وقت صدر مقام غزنی شہر کے قلعہ غچ گاؤں کی مسجد پر  کٹھ پتلی انتظامیہ کی فضائیہ نے شدید بمباری کی،جس کے نتیجے میں مسجد کو نقصان پہنچنے کے علاوہ 3 نمازی زخمی اور وہاں کھڑی گاڑی بھی جل گئی۔

دوسری جانب رات کے وقت صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے کلنگار کے علاقے عبدالغفار گاؤں پر کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ، لوٹ مار اور عوام پر تشدد کرتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لیا۔

اناللہ وانآ الیہ راجعون

رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز صوبہ بدخشان ضلع راغستان کے روینج آب نامی بازار کو کٹھ پتلی فوجوں نے  بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بناکر نذرآتش کردیا ۔ عوام کی 60 سے زیادہ دکانیں بھی جل گئیں اور کروڑوں افغانی کا نقصان بھی نہتے شہریوں نے اٹھایا۔

Related posts