جنوری 20, 2021

چوکی پر قبضہ، کمانڈر سمیت 8 ہلاک،3 گرفتار، غنائم

چوکی پر قبضہ، کمانڈر سمیت 8 ہلاک،3 گرفتار، غنائم

نیویارک اور واشنگٹن کے محافظوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی، تخار اور پکتیا صوبوں میں نشانہ بنایا، جب کہ صوبہ بدخشان میں منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لیا۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے روضہ کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے رات کے وقت حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قبضہ کرلیا اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے2 ہلاک 3 گرفتار ،جب کہ کافی مقدار میں اسلحہ وغیرہ مجاہدین نے قبضے میں لیا۔

دوسری جانب صوبہ تخار ضلع درقد کے مرکز کے قریب چوکی پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیاجس کے نتیجے میں کمانڈر سلطان محمد سمیت 5 ہلاک، 6 زخمی اور ایک ٹینک بھی تباہ ہوا۔

اسی طرح صوبہ پکتیا ضلع زازئی آریوب کے علی خیل کے علاقے میں مجاہدین نے کمانڈو وحشی آفسر کو حکمت عملی کے تحت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بدخشان میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کاروائی کے دوران نشے کے عادی کئی افراد کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ کمیشن برائے صحت امارت اسلامیہ نے مجاہدین کے زیرکنٹرول علاقوں میں منشیات کے استعمال اور خریدوفروخت پر پابندی لگا دی ہے۔

Related posts