جنوری 20, 2021

اشرف غنی سپیشل گارڈ پر حملہ،7 گاڑیاں تباہ، 23ہلاک و زخمی

اشرف غنی سپیشل گارڈ پر حملہ،7 گاڑیاں تباہ، 23ہلاک و زخمی

کابل انتظامیہ کے سربراہ اشرف غنی کے خصوصی گارڈ اور کٹھ پتلی کمانڈوں و جنگجوؤں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے لغمان، خوست اور لوگر صوبوں میں نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق صوبہ لغمان ضلع قرغی کے سرخکان کے علاقے سے استحکام پل کے مقام تک مجاہدین نے جلال آباد- کابل ہائی وے پر کابل انتظامیہ کے سربراہ اشرف کے خصوصی دستوں کے کاروان پر  صبح کے وقت وسیع حملہ کیا، جو سہ پہر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں  نام نہاد صدارتی محل کے محافظوں کی 5 بکتربند گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ 12 اہلکار  بھی ہلاک و زخمی ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ خوست کے صدرمقام خوست شہر میں کرائے کے قاتلوں کمانڈو کی گاڑی کو مجاہدین نے حکمت عملی کے تحت دھماکہ کا نشانہ بناکر تباہ کردی،اس میں سوار اہلکاروں میں سے 2 ہلاک، 2 زخمی ہوئے اور مٹہ چینہ کے علاقے میں اسی نوعیت دھماکہ سے پولیس گاڑی تباہ اور اس مین سوار 2 اہلکار زخمی ہوئيں۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ لوگر کے ضلع برکی  میں مجاہدین کے حملےمیں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ ایک فوجی ہلاک، ایک زخمی جب کہ ضلع ازرہ کے کوزہ چوترہ کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے میں 2 جنگجو ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

Related posts