جنوری 16, 2021

چوکی فتح،3 ٹینک تباہ، 27 ہلاک،کمانڈروں سمیت 9 گرفتار

چوکی فتح،3 ٹینک تباہ، 27 ہلاک،کمانڈروں سمیت 9 گرفتار

نیویارک اور واشنگٹن کے محافظوں کی چوکیوں اور کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز، ننگرہار اور غزنی صوبوں میں حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر کے حوض نامی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 7 ہلاک ، جب کہ دو کمانڈروں عبدالمجید اور امان سمیت 9 اہلکار گرفتار  ہونے کے علاوہ دو ٹینک بھی تباہ ہوئےاور مجاہدین نے کافی مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا۔

دریں اثنا تازہ دم اہلکاروں کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا،جس میں 2 ٹینک تباہ،8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی اور یہاں بھی مجاہدین کو اسلحہ وغیرہ ہاتھ لگ گیا۔

واضح رہے کہ لڑائی کے دوران ایک مجاہد شہید جب کہ دو زخمی ہوئے۔ تقبلہ اللہ تعالی

رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگرہار ضلع شیرزاد کے سمکنی کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے، جب کہ ضلع خوگیانی کے وزیر اور قیلغو کے علاقوں مجاہدین کے حملوں 6 جنگجو ہلاک،2 زخمی، ایک فوجی رینجر گاڑی بھی تباہ ہوئی اور ضلع سپین غر کے مہمند تنگی کے علاقے  میں مجاہدین نے ایک فوجی کو قتل کردیا۔

دوسری جانب صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے قلعہ ازاد ۔ ارزو اور شہباز کے علاقوں میں چوکی اور گشتی پارٹیوں پر ہونے والے حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا۔

Related posts