جنوری 20, 2021

ترکمنستان کے غیرجانبدارانہ 25 ویں سالگرہ پر مبارکباد !

ترکمنستان کے غیرجانبدارانہ 25 ویں سالگرہ پر مبارکباد !

ترکمنستان کےغیرجانبدارانہ اعلان کی 25 ویں سالگرہ کے متعلق مبارک باد کا پیغام !

دوست ملک جمہوری ترکمنستان کے وزیر خارجہ جناب رشید مرادیف

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

میں امارت اسلامیہ اور افغانستان قوم کی نمائندگی سے مملکت ترکمنستان کےغیرجانبدارانہ اعلان  کی 25 ویں سالگرہ کی مناسبت سے حکومت ترکمنستان اور آپ کے ملک کے تمام باشندوں  کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتاہوں۔

ہم مملکت ترکمنستان کے غیرجانبدار سیاست اور امن پسند پالیسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں  اور ترکمنستان کے صدر جناب قربان گلی بیردی محمدوف کے حکیمانہ قیادت کے تحت آپ کی قوم کے لیے  مستحکم،  ترقی یافتہ  اور خوشحال   زندگی کی امید کرتے ہیں۔

امارت اسلامیہ کی تاسیس کے روز سے ہمسائیہ اور برادر ملک ترکمنستان سے اچھے تعلقات رہے، امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہی تعلقات ہمیشہ بہتر رہیں گے اور سیاسی، معاشی، ترقیاتی اور ثقافتی امور میں  وسیع تر ہوجائے۔

والسلام

ملا عبدالغنی برادر

امارت اسلامیہ کے نائب اور سیاسی دفتر کے سربراہ

26 ربیع الثانی 1442 ھ بمطابق   12 دسمبر 2020 ء

Related posts