جنوری 20, 2021

پاکستان کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مفتی زرولی خان صاحب کی وفات کے بابت امارت اسلامیہ کا پیغامِ تعزیت

پاکستان کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مفتی زرولی خان صاحب کی وفات کے بابت امارت اسلامیہ کا پیغامِ تعزیت

المناک اطلاع ملی  کہ مملکت پاکستان کے ممتاز اور جید عالم  دین مرحوم شیخ الحدیث مفتی زرولی خان صاحب رحمہ اللہ دار فانی سے کوچ کر گئے۔ إِنَّا لِلّٰهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ

امارت اسلامیہ موصوف مشہور عالم  دین کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے، اس عظیم المیہ کی وجہ سے ان کے خاندان، عزیز و اقارب، متعلقین اور شاگردوں کو دل کے گہرائیوں سے تسلیت پیش کرتی ہے۔

مرحوم شیخ صاحب امت مسلمہ کے مایہ ناز، دلیر، بہادر اور ممتاز عالم تھے،جن کی وفات  علمی میدان میں ایک عظیم نقصان ہے۔

اللہ تعالی مرحوم کو جنۃ الفردوس اور ان کے خاندان، رفقاء اور متعلقین کو  صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

امارت اسلامیہ افغانستان

23 ربیع الثانی 1442 ھ بمطابق 08 دسمبر 2020 ء

Related posts