جنوری 16, 2021

خوست و ننگرہار،فوجی و پولیس کمانڈروں سمیت 16 ہلاک

خوست و ننگرہار،فوجی و پولیس کمانڈروں سمیت 16 ہلاک

پولیس اور فوجی اعلی حکام کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے  ننگرہار اور خوست صوبوں میں نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق  صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے زاو ہ کے علاقے میں بدھ کےروز شام کے وقت مجاہدین نے فوجی یونٹ اسسٹنٹ کمانڈر حیات اللہ کو تین محافظوں سمیت قتل کردیا ، جب کہ گاڑی دھماکہ سے تباہ اور اس  میں سوار اہلکار ہلاک ہوئے، اسی طرح چمڑئی کے علاقے میں بم دھماکہ سے پولیس یونٹ کمانڈر کریم اللہ وزیری محافظ سمیت ہلاک اور ان کی گاڑی تباہ ہوئی۔اسی طرح ضلع سرخ رود کے چمتلی کے علاقے میں مجاہدین نے وحشی درندے ملک اسلم کو قتل کردیا اور ان کے پستول کو قبضے میں لیا۔

دوسری جانب ضلع شیرزاد کے گندمک کے علاقے قاضی قلعہ کے مقام پر مجاہدین نے 2 فوجی مارڈالے اور ضلع حصارک کےجبی کے علاقے میں ایک جنگجو ہلاک جب کہ ناور کے مقام پر چوکی پر حملے میں ایک جنگجو زخمی ہوا۔

صوبہ خوست سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع صبری کے یعقوبی کے علاقے میں فوجی مرکز پر مجاہدین کے حملے میں 4 فوجی ہلاک جب کہ مذکورہ علاقے میں حکمت عملی کے تحت  ہونے والے دھماکہ نے 2 فوجیوں کی جان لی۔

Related posts