جنوری 16, 2021

غزنی و بلخ، فوجی چوکیوں پر حملے، 6 ہلاک

کٹھ پتلی فوجوں کی چوکیوں اور مرکز پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی اور بلخ صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروزصوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے شیرمحمد قلعہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک ، جب کہ ایک زخمی  ہوا اور ضلع دہ یک کے لغباد کے علاقے میں چوکی پر حملے میں ایک فوجی ہلاک ، جب کہ ضلعی مرکز کے سامنے مجاہدین کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ماراگیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ ضلع خاص بلخ کے عالم خیل اور مرگین تپہ کے علاقوں میں چوکیوں پر حملے میں 2 فوجی ہلاک، پل بنگلہ کے مقام پر فوجی بیس پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔

Related posts