جنوری 16, 2021

دعوت وحملے، کمانڈر سمیت 21 سرنڈر، 24 ہلاک و زخمی، غنائم

دعوت وحملے، کمانڈر سمیت 21 سرنڈر، 24 ہلاک و زخمی، غنائم

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان، ننگرہار، لغمان اور جوزجان صوبوں میں فوجی چوکیوں اور گشتی پارٹیوں پر حملہ کیا، جب کہ بدخشان میں کمانڈر سمیت 21 اہلکار مجاہدین سے آملے۔

اطلاعات کے مطابق کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی جدوجہد کے نتیجے میں صوبہ بدخشان ضلع راغستان میں فوجی کمانڈر  عاشور محمد سمیت کابل انتظامیہ کے 21 سیکورٹی اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبرداری اور مجاہدین سے آملے۔ جب کہ ضلع وردوج کے زیرغنی کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں کمانڈر سمیت 3 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگرہار ضلع حصارک کے جبی کے علاقے میں جنگجوؤں پر ہونے والے حملے میں ایک ہلاک، 2 زخمی ہوئے، جب کہ ضلع بٹی کوٹ کے فارم دو کے علاقے میں چوکی پر لیزرگن حملے میں 4 جنگجو زخمی ہوئے اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کا ٹینک بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر تباہ ہوا اور اس میں سوار تمام اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

دوسری جانب صوبہ لغمان ضلع دولت شاہ کے کنداکوری کے علاقے میں چوکی پر حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 9 زخمی ، مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی قبضے میں لیا اور صوبہ جوزجان ضلع فیض آباد کے شیشہ خانہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی مارے گئے۔

Related posts