دسمبر 01, 2020

فوجی وحشت، ڈاکٹر اور طالب علم شہید

نیویارک اور واشنگٹن کے محافظوں اور کرائے کے قاتلوں نام نہاد نیشنل آرمی نے کابل اور لغمان صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز  شام کے وقت صوبہ کابل ضلع موسہی کے ملنگان نامی چوکی میں تعینات کٹھ پتلی فوجوں نے چار سوق اسکول کے طالب علم امیداللہ ولد حمیداللہ کو شہید کردیا۔

دوسری جانب رات کے وقت کرائے کے قاتلوں نے صوبہ لغمان ضلع قرغی کے چارباغ کے علاقے میں مقامی ڈاکٹر کے گھر پر چھاپہ مارنے کے علاوہ بمباری بھی کی،جس سے مکان تباہ، ڈاکٹر شہید اور ان کے بھتیجے کو گرفتار کرلیا۔

Related posts