نومبر 29, 2020

کابل،  غزنی و پکتیا،چوکیاں تباہ، 7 ہلاک و زخمی، 4سرنڈر

کٹھ پتلی فوجوں کی چوکیوں اورکاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل اور غزنی صوبوں میں حملہ کیا، جب کہ صوبہ پکتیا میں 4 سیکورٹی اہلکار مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ کابل ضلع سروبی کے ڈبلی پل اور سورئے تیگہ کے علاقے کابل-جلال آباد ہائی وے پر مجاہدین نے  تین مقامات پر دشمن پر حملہ کیا،جس میں ایک رینجرگاڑی، ایک سپلائی گاڑی اور دو چوکیاں فتح ہونے کے علاوہ 6 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ غزنی ضلع جغتو کے آہنگران کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی جدوجہد کے نتیجے میں صوبہ پکتیا ضلع سمکنی  میں 4 سیکورٹی اہلکاروں عید محمد ، محمد رحمن ، اسداللہ، قاسم اور سیدرحمن نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

Related posts