دسمبر 01, 2020

قندوزو بغلان حملے، دشمن فرار، 6 ہلاک

سیکورٹی فورسز کے کاروان اورچوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز اور بغلان صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق صدر مقام قندوز شہر کے بالاحصار کے  علاقے میں اینٹلی جنس سروس اہلکاروں پر ہونے والے حملے میں رفیع اللہ نامی مخبر ہلاک،جب کہ ضلع گل تپہ کے تیلاوکی کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی ہلاک، 3 زخمی ہوئے اور ضلع خان آباد میں چوکیوں پر ہونے والے حملوں میں بندر شورآب اور چار آسیاب کے علاقوں میں  چوکیوں سے دشمن فرارہوا اوراس دوران ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے سور رنگ کے علاقے میں فوجی کاروان پر ہونے والے حملے میں ایک رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 2 ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا۔

Related posts