دسمبر 01, 2020

چوکی فتح، چار ٹینک تباہ، پولیس چیف سمیت 28 ہلاک وزخمی

چوکی فتح، چار ٹینک تباہ، پولیس چیف سمیت 28 ہلاک وزخمی

 

مجاہدین نے قندہار، فاریاب وزابل صوبوں میں چوکیوں وکٹھ پتلی فوجیوں پر حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق بدھ کے رات عشاء کے وقت آٹھ بجے کے لگ بھگ صوبہ فاریاب ضلع قرمقول کے اوچ برج، یکہ تور اور قروق کلان کے علاقوں میں آپریشن کرنے والے دشمن سے جھڑپیں ہوئیں، جس سے پولیس چیف (صفر رئیس) سمیت 13 اہلکار ہلاک، 9 زخمی، جبکہ 4 ٹینک تباہ ہوئے۔

یاد رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے ایک مجاہد شہید، جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔

رپوٹ کے مطابق منگل کے روز سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع شاولیکوٹ کے اردو بلاغ کے علاقے میں واقع چوکی پر حملہ ہوا، جس سے چوکی فتح، اور مجاہدین نے کارمولی اور بم آفگن غنیمت کرلیا۔

اطلاع کے مطابق صوبہ زابل ضلع ارغنداب میں لیزر گن سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔

دوسری جانب صوبائی دار الحکومت قلات شہر کے کاکڑان کے علاقے میں دشمن پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

ذرائع کے مطابق منگل کے روز صوبہ نیمروز ضلع کنگ میں دشمن پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک، جبکہ 4 مزید زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے ایک مجاہد شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ تعالی

 

Related posts