نومبر 29, 2020

مسجدپربمباری، 13 بچے شہید، امام سمیت 19 زخمی

مسجدپربمباری، 13 بچے شہید، امام سمیت 19 زخمی

 

نیویارک اور واشنگٹن کے محافظوں او رکابل کٹھ پتلی انتطامیہ کی فضائیہ نے تخار اور میدان صوبوں میں مسجد اور نجی گاڑی پر بمباری کی۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے ہفت آسیا کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں نے نجی گاڑی پر جان بوجھ کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں غنی گل نامی شہری شہید اور ایک بچہ زخمی ہوا۔

دوسری جانب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ کے صدر مقام طالقان شہر کے ہزارہ قرلق کے علاقے میں نیویارک اور واشنگٹن کے محافظ فضائیہ نے اس وقت میں شدید بمباری کی، جب نوبہال بچے قرآن کریم او ردیگر کتب پڑھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وحشی بمباری کے نتیجے میں مسجد مکمل طور پر مہندم ہونے کے علاوہ 12 بچے شہید اور مسجد امام سمیت 18 شدید زخمی ہوئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts