نومبر 29, 2020

ایئرپورٹ وچوکیوں پرحملے، اعلی حکام سمیت36 ہلاک، 9 سرنڈر

ایئرپورٹ وچوکیوں پرحملے، اعلی حکام سمیت36 ہلاک، 9 سرنڈر

 

ایئرپورٹ اورکٹھ پتلی فوجوں کی چوکیوں اور مراکز کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز، کاپیسا، لوگر، پکتیا، کابل، ننگرہار، غزنی اور پکتیکا صوبوں میں  نشانہ بنایا، جبکہ کاپیسا میں 9 اہلکارمجاہدین سے آملے۔

اطلاعات کے مطابق مجاہدین نے صوبہ قندوز کے صدرمقام قندوز شہر میں واقع ایئرپورٹ پر میزائل داغے ، جو اہداف پر گریں، جس کے نتیجے میں 5 کمانڈو اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا، جب کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ضلع امام صاحب کے اسماعیل قشلاق کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین کے حملے میں 7 اہلکار ہلاک، 4 زخمی ہوئے اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔اسی طرح ضلع قلعہ ذال کے اخ تیپہ کے علاقے میں چوکی پر حملے میں ایک فوجی ہلاک، جب کہ ضلع دشت آرچی میں غلام پمپ کے قریب اسی نوعیت حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے مرکز پر مجاہدین کے حملے میں 3 کمانڈو ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، جب کہ نوروزخیل کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک جنگجو مارا گیا۔

دوسری جانب تگاب اور آلہ سائی اضلاع کے رہائشی 9 سیکورٹی اہلکاروں نے کمیشن برائے دعوت و ارشاد کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہہ کر مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

صوبہ لوگر سے اطلاع ملی ہےکہ صدرمقام پل عالم شہر کے خواجہ اکبر کے علاقے میں بم دھماکہ نے 2 فوجیوں کی جان لی، جب کہ کنجک کے مقام پر بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار 5 اہلکار لقمہ اجل بن گئے اور بادخواب کے علاقے میں کمانڈو پر ہونےوالے حملے میں 3 ہلاک، 5 زخمی ہوئے، نیز الیاس خان قعلہ کے مقام پر مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی مارا گیا ، جب کہ ضلع چرخ کے خواجہ علی کے علاقے میں چوکی پر حملے کے دوران ایک فوجی ہلاک ہوا۔

اسی طرح صوبہ ننگرہار کے صدرمقام جلال آباد شہر کے گمرک کے قریب سراچہ کے مقام پر بم دھماکہ سے کمانڈو کا ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 2 ہلاک، 3 زخمی ہوئے، جب کہ ضلع اچین کے عبدالخیل کے علاقے ملاغونڈی کے مقام پر چوکی پر ہونے والے حملے میں 2 جنگجو زخمی ہوئے۔

صوبہ کابل سے اطلاع ملی ہے کہ پیرکےروز دوپہر کے وقت کابل شہر کے چار راہی داؤدخان کے علاقے میں مجاہدین نے صوبہ پکتیکا ضلع سروبی کے جنگجو کمانڈر غورزنگ خاٹول کر محافظ سمیت کردیا اور صوبہ غزنی ضلع قرہ باغ کے مرکز کے قریب مجاہدین کے حملے میں پولیس کمانڈر رمضان شدید زخمی ہوا۔

اسی طرح صوبہ پکتیا ضلع زازئی آریوب میں فوجی مرکز پر میزائل حملے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں، جب کہ ضلع گردہ سیڑئی میں کمانڈو کی چوکی پر اسی نوعیت کا حملہ کیا،لیکن تفصیل فراہم نہ ہوسکی اور ضلع زرمت کے مقرب خیل کے علاقے میں چوکی پر لیزرگن حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے۔

Related posts