اکتوبر 24, 2020

بدخشان و قندوز فتوحات، 33 ہلاک و زخمی، 23 گرفتار، غنائم

بدخشان و قندوز فتوحات، 33 ہلاک و زخمی، 23 گرفتار، غنائم

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان اور قندوز صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بدخشان کے صدر مقام فیض آباد شہر کے دہ بالا کے علاقے میں فوجی یونٹ اور چوکیوں پر مجاہدین نے رات کے وقت حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے یونٹ، 3 چوکیوں اور مکمل علاقے سے دشمن کو مار بھگایا اور اس سلسلے میں 25 اہلکار ہلاک و زخمی ، 23 گرفتار، 4 ٹینک تباہ اورکافی مقدار ہلکے وبھاری ہتھیار مجاہدین نے قبضے میں لیا۔

دوسری جانب صوبہ قندوز ضلع امام صاحب کے دہقان قشلاق کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے سے چوکی تباہ اور وہاں تعینات کمانڈر سیفی سمیت 8 ہلاک ہوئے،جن کے اسلحہ وغیرہ کو مجاہدین نے تحویل میں لیا۔

Related posts