اکتوبر 24, 2020

بدخشان و پروان،چوکیاں فتح، کمانڈروں سمیت28ہلاک

بدخشان و پروان،چوکیاں فتح، کمانڈروں سمیت28ہلاک

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان اور پروان صوبوں میں دشمن کی چوکیوں اور صوبائی گورنر کے کاروان پر حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کےروز شام کے وقت صوبہ بدخشان کے صدر مقام فیض آباد کے شورابک کے علاقے میں مجاہدین نے ضلع بہارک جانے والے  کابل انتظامیہ کے صوبائی گورنرکے کاروان پر وسیع حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ کمانڈر خان شیر سمیت 8 ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوئے اور ضلع وردوج کے پچک اور حواسہ کے علاقوں میں مجاہدین نے وسیع کاروائی کا آغاز کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے تمام چوکیاں اور علاقے فتح ہونے کے علاوہ کمانڈر سمیت 13 ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران 2 مجاہدین شہید جب کہ 4 زخمی ہوئے۔ تقبلہمااللہ تعالی

رپورٹ کے مطابق صوبہ پروان ضلع کوہ صافی کے باباخیل کے علاقے میں مجاہدین نے رات کے وقت دو چوکیوں پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا اور وہاں تعینات 7 جنگجو ہلاک جب کہ دیگر فرار ہوئے مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔

Related posts