اکتوبر 24, 2020

فوجی بربریت،مسجد منہدم، خاتون سمیت 6شہید

فوجی بربریت،مسجد منہدم، خاتون سمیت 6شہید

کٹھ پتلی انتظامیہ کی فضائیہ اورپیدل دستوں نے بغلان،کاپیسا اور تخار صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے خواجہ الوان کے علاقوں کو کٹھ پتلی فضائیہ کی بمباری سے دو مکان تباہ ہوئے۔

دریں اثناء صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے سابات کے علاقے میں شرپسندوں نے مدرسے کے استاد اور مسجد کے مولوی عبداللہ کو نہایت درندگی سے شہید کردیا۔

دوسری جانب رات کے وقت صوبہ تخار ضلع نمک آب کے دہ بالا کے علاقے پر وحشی فضائیہ کی بمباری سے مسجد اور مکان تباہ ہونے کے علاوہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد ایک خاتون، ایک مرد اور 3 بچے شہید ہوئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts