اکتوبر 27, 2020

کابل،جوزجان و قندوز حملے،کمانڈروں سمیت 26ہلاک و زخمی

کابل،جوزجان و قندوز حملے،کمانڈروں سمیت 26ہلاک و زخمی

کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل،جوزجان اور قندوز صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق کابل شہر کے حلقہ نمبر11 کے مربوطہ خیرخانہ کے علاقے میں وزارت داخلہ کے کمانڈر کی گاڑی دھماکہ سے تباہ اور اس میں سوار 4 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور ضلع قرہ باغ کے اوریاخیل کے علاقے میں جنگجوؤں اور تازہ دم اہلکاروں پر ہونے والے حملے میں ایک ٹینک، ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ 6 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ جوزجان کے صدر مقام شبرغان شہر کے نوآباد اور ترکمن قدوق  کے علاقے میں چوکی اور  تازہ دم اہلکاروں پر ہونے والے حملے میں کمانڈر بائی مراداور کمانڈر دیوانہ سمیت 4  زخمی اور 6 فوجی ہلاک، ایک موٹرسائیکل غنیمت، جب کہ ضلع قرقین کے دینار کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔

صوبہ قندوز سے اطلاع ملی ہےکہ صدرمقام قندوز شہر اور خان آباد کے درمیانی علاقے میں چوکی پر  حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے اور قریک کے علاقے میں اسی نوعیت حملے میں دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا، جب کہ ضلع علی آباد کے انگورباغ کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے میں 2 فوجی مارے گئے۔

Related posts