اکتوبر 24, 2020

ماہنامہ شریعت کا 104واں شمارہ منظرِعام پر

ماہنامہ شریعت کا 104واں شمارہ منظرِعام پر

خصوصی شمارہ

شمارہ نمبر 104

ماہنامہ شریعت نے دوحہ (قطر) میں بین الافغانی مذاکرات کے آغاز پر 52 صفحات پر مشتمل خصوصی شمارہ شائع کرنے کا اہتمام کیا ہے۔

اس شمارے میں آپ مذاکرات کے آغاز، افتتاحی تقریب میں امارت اسلامیہ کے سیاسی کمیشن کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کا خطاب، امارت اسلامہ کی جانب سے مذاکرات کے لیے متعین مذاکراتی ٹیم کا تفصیلی تعارف، مذاکراتی ٹیموں کی پہلی نشست میں مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شیخ عبدالحکیم کا جامع ومفصل خطاب پڑھ سکتے ہیں۔ اس علاوہ مذاکرات سے وابستہ عوام کے توقعات و خدشات، مذاکرات پر لوگوں کا رد عمل، امارت اسلامیہ کا تفصیلی موقف، مذاکرات میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر، کابل انتظامیہ کی امن دشمنی، امن دشمنی میں کابل صدارتی محل کا کردار، امارت اسلامیہ کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈوں کے جوابات اور دیگر متعلقہ موضوعات پر پرمغز تحریریں

شامل ہیں۔

گذشتہ ماہ دوسپر طاقتوں کے خلاف جہاد کے عظیم سالار مولانا جلال الدین حقانی رحمہ اللہ کی دوسری برسی کے موقع پر امارت اسلامیہ میڈیا کمیشن کے جن مصنفین نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کو تحریریں  لکھیں وہ بھی شامل اشاعت کردی گئیں۔ جن سے آپ حقانی صاحب کے مزاج، علمی تبحر، تقوی، حسن انتظام اور شجاعت وبہادری کی تاریخ جان سکتے ہیں۔

انٹرویوز کے سلسلے میں اس بار قطر دفتر کے نئے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم کی معلوماتی گفتگو شامل ہے۔اس کے علاوہ دیگر مستقل سلسلے بھی شامل اشاعت ہیں۔ غرض یہ شمارہ خصوصی اور معلومات افزا شمارہ ہے۔ اس کی مزید اشاعت میں تعاون فرمائیں۔

ماہنامہ شریعت کو خود بھی پڑھیں اور اسے اپنے جاننے والوں تک بھی پہنچائیں

ماہنامہ شریعت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنکس استعمال کریں:

پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ لنک ‏

http://www.mujali.com/shariat/shariat-104.pdf

یونیکوڈ{ورڈ}فائل ڈاونلوڈ لنک

http://www.mujali.com/shariat/shariat–104msword.docx

ماہنامہ شریعت کا ٹویٹر اکاونٹ

www.twitter.com/shariatmagazin1

الامارہ وٹس آپ نمبر

0093708638285

 

Related posts