اکتوبر 24, 2020

قطر:ملابرادر اخوند اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات

قطر:ملابرادر اخوند اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات

پیر کےروز 05 اکتوبر 2020ء سہ پہر کے وقت امارت اسلامیہ کے سیاسی نائب اور سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر اخوند کی قیادت میں ایک وفد نے افغانستان کےلیے امریکا کے خصوصی ایلچی ڈاکٹر زلمے خلیل زاد، افغانستان میں تعینات بیرونی افواج کے کمانڈر جنرل میلر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے دوحہ میں ملاقات کی۔

دوحہ معاہدے پر بہتر عملدرآمد پر فریقین نے تبادلہ خیال کیا اور اسے افغان تنازعہ کےحل کےلیےاہم سمجھا۔اسی طرح معاہدے پر دستخط کے بعد ہونےوالے اقدامات پر بحث کی گئی اور اس کے بہتر نفاذ کے لیے  معاہدے کے متن اورمواد کے مطابق آگےبڑھنے کو ضروری سمجھا۔

Related posts