اکتوبر 24, 2020

مذاکراتی ٹیم کا ممتازعالم دین یوسف القرضاوی سے ملاقات

مذاکراتی ٹیم کا ممتازعالم دین یوسف القرضاوی سے ملاقات

آج سہ پہر کے وقت امارت اسلامیہ کے مذاکراتی ٹیم کے منتظم شیخ عبدالحکیم نے ایک وفد کے ہمراہ عالم اسلام کے ممتاز عالم دین جناب شیخ یوسف القرضاوی سے ملاقات کی۔انہوں نے امارت اسلامیہ کے وفد سے ملاقات میں خوشی کا اظہار کیا اور کہا : ہم آپ کے اور آپ ہمارے ہیں ( ہم ایک ہی ہے)۔
اس کے بعد انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مذکراتی سلسلے کے بارے میں دریافت کیا۔ شیخ عبدالحکیم نے گفتگو کے دوران شیخ یوسف القرضاوی کی ہمدردی کا شکریہ ادا کیا، ملک کے موجودہ جہادی صورتحال اور امریکا سےطےشدہ معاہدے سے انہیں آگاہ کیا۔

Related posts