اکتوبر 27, 2020

فوجی وحشت جاری، لوٹ مار، تباہی، 10 شہید و زخمی

فوجی وحشت جاری، لوٹ مار، تباہی، 10 شہید و زخمی

کٹھ پتلی غلاموں اور سی آئی اے کے کرائے قاتلوں نے فاریاب، بلخ اور سمنگان صوبوں میں عوام کے بازاروں اور گھروں کو نشانہ بنایا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق صوبہ فاریاب ضلع قیصار کے بازار پر رات کے وقت مقامی جنگجوؤں نے چھاپہ مار کر لوٹ مار کی اور بعد میں متعدد دکانوں کو نذرآتش کردی اور عوام کو بھاری مالی نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب صوبہ بلخ ضلع چمتال کے نوشہر علی زئی کے علاقے پر وحشی انتظامیہ کی فضائی حملے کے دوران سلطان محمد اور حاجی سخی داد کے مکانات تباہ اور 2 شہری زخمی ہوئے۔

اس کے بعد کلینک پر بمباری کرکے اسے تباہ کردیا اور وہاں موجود باپ و بیٹا شہید جب کہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

اسی طرح صوبہ سمنگان ضلع درہ صوف کے بازار پر کرائے کے قاتلوں کی بمباری کی وجہ سے ایک مکان اور  متعدد دکانیں تباہ ہونے کے علاوہ 3 افراد بھی شہید ہوئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts