اکتوبر 27, 2020

فوجی وحشت،مساجد و کلینک تباہ،7 شہید، 13 زخمی

فوجی وحشت،مساجد و کلینک تباہ،7 شہید، 13 زخمی

کرائے کے قاتلوں نے بلخ،سمنگان، بغلان اور بدخشان صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ بلخ ضلع چمتال کے نوشہر علی زئی کے علاقے پر کرائے کے قاتلوں نے شدید بمباری کی،جس کے نتیجے میں  ایک کلینک مکمل اور مکانات تباہ ہونے کے علاوہ 2 افراد شہید جب کہ 5 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ سمنگان ضلع خرم سارباغ کے جوپلال کے علاقے میں  وحشی درندوں نے مدرسے کے دو طلبہ کرام حافظ اسداللہ اور حافظ روح اللہ کو بازار جاتے ہوئے نہایت درندگی وبربریت سے شہید کردیے۔

رپورٹ کے مطابق  صوبہ بغلان ضلع برکی کے چپہ کے علاقے  کو وحشی درندوں نے مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید جب کہ ایک خاتون سمیت 8 زخمی اور ایک گھر بھی تباہ ہوا۔

اسی طرح صوبہ بدخشان ضلع ارگو کے چشمہ سیار کے علاقے پر واشنگٹن کے غلاموں کی فضائی کے دوران ایک مسجد اور دو مکانات منہدم ہونے کے علاوہ عوام کو مالی نقصان بھی پہنچا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts