اکتوبر 27, 2020

فوجی فضائی حملے،بچی سمیت 2 شہید،9 زخمی، مساجد تباہ

فوجی فضائی حملے،بچی سمیت 2 شہید،9 زخمی، مساجد تباہ

کرائے کے قاتلوں نے آقاؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میدان، بغلان اور بلخ صوبوں میں مساجد اور سویلین آبادی کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے کروخیل، سلطان خیل، چاردہ  اور ملی خیل علاقوں پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی شدید بمباری اور بھاری ہتھیاروں کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں ایک بچی ،ایک کسان شہید ، خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہونے کے علاوہ عوام کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچا۔

دوسری جانب صوبہ بغلان ضلع نہرین کے ترہ خیل پر اسی نوعیت بمباری کے دوران ایک مسجد، پانچ مکانات منہدم ہوئے اور ساتھ ہی لوٹ مار بھی کیا گیا۔

اسی طرح صوبہ بلخ ضلع چمتال کے جوئے شور کے علاقے پر وحشی درندوں کی بمباری کے نتیجے میں 2 شہری زخمی، ایک مسجد اور کئی مکانات تباہ ہوئے۔اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts