اکتوبر 27, 2020

فتوحات،دشمن فرار، کمانڈروں سمیت 21ہلاک، غنائم

فتوحات،دشمن فرار، کمانڈروں سمیت 21ہلاک، غنائم

کٹھ پتلی انتظامیہ کی فوجوں کی چوکیوں اور کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز، بلخ، غزنی اور بغلان صوبوں میں حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ قندوز ضلع امام صاحب کے جوئے بیگم کے علاقے میں قائم چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اسے تباہ کردی اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 6 ہلاک، 3 زخمی ہوئے،جب کہ مجاہدین کے خوف سے دشمن نے 3 چوکیوں کو چھوڑ کر فرار کی راہ اپنالی۔

دریں اثناء صوبہ بلخ ضلع نہرشاہی کے خدرخیل کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں کمانڈرسردار سمیت 9 ہلاک،  6 زخمی، 3 ٹینک اور ایک گاڑی تباہ ہوئی ،اسلحہ وغیرہ غنیمت، اور منگل کے روزدوپہر کے وقت ضلع چمتال کے آسیاب گرگ کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 3 ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ غزنی ضلع قرہ باغ کے نودہ کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے وہاں تعینات فرار ، چوکی منہدم ہونے کے علاوہ 3 موٹرسائیکلیں اور ایک گاڑی تبا ہ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بغلان ضلع نہرین کے کوتل تاوہ کے علاقے میں چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اسے تباہ کردی اور وہاں تعینات کمانڈر ارباب ولی سمیت 3 اہلکار ہلاک، ایک زخمی اور 4 گرفتار ہونے کے علاوہ مجاہدین نے 8 عدد ہلکے وبھاری ہتھیار وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔

Related posts