اکتوبر 27, 2020

بادغیس، ہلمند وہرات: دعوتی سلسلہ، 4 اہلکار سرنڈر

امارت اسلامیہ کے دعوت وارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے بادغیس، ہلمند وہرات صوبوں میں 4 اہلکاروں نے مجاہدین کی مخالفت سے دست برداری کا اعلان کیا۔

رپوٹ کے مطابق پیر کے روز صوبہ ہلمند ضلع نہر سراج کے ظریف کچ کے علاقے میں سنگور جنگجو محمد قاسم ولد محمد یونس ایک کلاشنکوف سمیت مجاہدین سے آملا۔

اطلاع کے مطابق منگل کے روز صبح کے وقت صوبہ ہرات ضلع رباط سنگئی میں 2 جنگجو سیف الدین ولد غلام سخی اور گل محمد ولد بیگ محمد نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

موصولہ رپوٹ کے مطابق صوبہ بادغیس ضلع جوند کے پیراج کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار عبد الخالق ولد تور مجاہدین سے آملا۔

Related posts