اکتوبر 27, 2020

الفتح آپریشن:مرکز منھدم، حکام سمیت درجنوں ہلاک وزخمی

الفتح آپریشن:مرکز منھدم، حکام سمیت درجنوں ہلاک وزخمی

 

مجاہدین نے ہرات، ہلمند وبادغیس صوبوں میں کٹھ پتلی فوجیوں ومراکز کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے رات گیارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے عزیزاباد میں واقع اہم مرکز پر حکمت عملی کے تحت کار بم دھماکہ ہوا، جس سے مرکز منھدم اور اس میں تعینات 50 سے لیکر 60 اہلکار ہلاک وزخمی، جبکہ ایک اینٹی ائیرگرافٹ گن بھی تباہ ہوا۔

دوسری جانب تازہ دم اہلکاروں بھی مجاہدین نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کمانڈر غنی بشیری اور آفسر ذبیح سمیت سات اہلکار زخمی، جبکہ 3 مزید ہلاک ہوئے۔

رپوٹ کے مطابق پیر کے روز عصر کے وقت پانچ بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع گرشک کے نہر سراج کے علاقے کے پوپلزوں کے مقام پر ہونے والے بم دھماکہ سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار متعدد سنگور جنگجو ہلاک ہوئے۔

اطلاع کے مطابق تین روز پہلے صوبہ بادغیس ضلع آب کمرئی کے دھستان کے علاقے میں آپریشن کرنے والے فوجی قافلے پر حملہ ہوا، جس سے 2 ٹینک تباہ، 10 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔

Related posts