اکتوبر 27, 2020

بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس کے آغاز کے حوالے سے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس کے آغاز کے حوالے سے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

امارت اسلامیہ افغانستان  اور  ریاستہائے متحدہ  امریکا کے مابین طے شدہ معاہدے کی بنیاد پر امارت اسلامیہ بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں شرکت پر اپنی آمادگی اعلان کرتی ہے۔

افتتاحی اجلاس  کا آغاز 24 محرم الحرام 1442 ھ  بمطابق 12 ستمبر 2020ء کو مملکت قطر میں ہوگا۔

مذاکراتی سلسلے کو احسن طریقے سے آگے بڑھانے اور اسلامی اقدار اور ملک کے اعلی مفادات کے دائرے میں ملک گیر  پائیدار امن اور حقیقی اسلامی نظام کے قیام کی امارت اسلامیہ عزم رکھتی ہے۔

ڈاکٹرمحمد نعیم ترجمان سیاسی دفتر امارت اسلامیہ

22 محرم الحرام 1442 ھ بمطابق 10 ستمبر 2020 ء

Related posts