ستمبر 19, 2020

تازه ترین

باہمی لڑائیاں، حملے، دعوت، 13 ہلاک، 27 سرنڈر، غنائم

باہمی لڑائیاں، حملے، دعوت، 13 ہلاک، 27 سرنڈر، غنائم

 

کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان ہلمند اور بغلان صوبوں میں باہمی لڑائی لڑی گئی، جب کہ بادغیس میں ایک فوجی گرفتار اور کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں بدخشان، روزگان،پکتیا،میدان، پکتیکا اور غزنی صوبوں میں 26 سیکورٹی اہلکار مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ ہلمند ضلع ناوہ کے جرنام کے علاقے میں چرہ دام بم دھماکہ سے 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا، جب کہ خوجہ بابا غونڈی کے علاقے میں پولیس چوکی میں تعینات اہلکاروں کی باہمی لڑائی سے 6 اہلکار ہلاک ہوئے اور ایک اہلکار، ایک ہیوی مشین گن، ایک رائفل، 4 کلاشنکوفوں اور دیگر فوجی سازوسامان کے ہمراہ مجاہدین تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

دوسری جانب صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان کے بازار میں باہمی لڑائی میں گل محمد عرف کوہی نامی جنگجو کمانڈر ہلاک ہوا، جب کہ صوبہ بادغیس ضلع قادس کے غرچغی کے علاقے میں مجاہدین نے خفیہ اطلاع کی بنیاد  ایک فوجی محمود ولد عیدی محمد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بدخشان کے خاش، بہارک، ارغنج خواہ اور وردوج اضلاع میں نام نہاد قومی لشکر کے 14 جنگجوؤں ذبیح اللہ ولد عبدالحفیظ، کریم اللہ ولد امام الدین، رفاقت اللہ ولد شمس الدین، حسن اللہ ولد محمدباطن، فدا محمد ولد عبدالرحمن، عبدالکریم ولد عبدالجبار، خیرالدین ولد صفرمحمد، عبدالکبیر ولد میراحمد، نویداللہ ولد جاروب، محمدظفر ولد عبدالقیوم، جواداللہ ولد عبدالجلیل ، جمعہ خان ولد عبدالجبار، جواداللہ ولد جمعہ خان اور محمدنسیم ولد محمدیتیم جب کہ صوبہ روزگان ضلع چورہ کے رہائشی 4پولیس اہلکاروں نوراللہ ولد جمالدار، محمداسلم ولد  داد محمد ، عبدالنافع ولد پیرمحمد اور محمدمہدی ولد محمدنبی، اسی طرح صوبہ غزنی ضلع قرہ باغ کے باشندوں نے دو فوجیوں نقیب اللہ ولد شاہ ولی اور سمیع اللہ ولد فضل الرحمن، جب کہ صوبہ پکتیا  کے زازئی آریوب اور سمکنی اضلاع کے باشندوں 4 فوجیوں اور صوبہ پکتیکا ضلع وازیخوا کے باشندوں 2 جنگجوؤں داد خان ولد موسی خان اور آدم خان ولد الماس ،نیز صوبہ  میدان کے صدرمقام میدان شہر کے رہائشی پولیس اہلکار سیدحکیم ولد سیدحبیب نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

Related posts