ستمبر 19, 2020

تازه ترین

کاروائیاں،8 ٹینک تباہ، 19 ہلاک، قاتل گرفتار، کمانڈر سرنڈر

کاروائیاں،8 ٹینک تباہ، 19 ہلاک، قاتل گرفتار، کمانڈر سرنڈر

کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز، پروان، ہرات اور قندہار صوبوں میں نشانہ بنایا، جب کہ صوبہ روزگان میں کمانڈر نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ قندوز ضلع امام صاحب کے مرکز کے قریب واقع دو چوکیوں اور تین گاؤں سے کٹھ پتلی فوجوں نے فرار کی راہ اپنالی اور اب علاقے پر مجاہدین کا قبضہ ہے۔

دوسری جانب صوبہ پروان ضلع شینوار کے اشترشہر اور رازگرد کے علاقوں میں مجاہدین نے فوجی قافلے پر خونریز حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 4 فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 6 کمانڈو ہلاک جب کہ 2  زخمی ہوئے اور مجاہدین نے اسلحہ غیرہ بھی قبضے میں لیا۔ اسی طرح ضلع کوہ صافی کے انگوردرہ کے علاقے میں مجاہدین نے چرواہے کے قاتل کو گرفتار کرلیا اور ان کے مقدمہ کو شرعی عدالت کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے  مطابق صوبہ ہرات ضلع رباط سنگی کے چہل دختر کے علاقے گنج کے مقام پر مجاہدین نے فوجی کاروان پر اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 4 فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 9 فوجی ہلاک جب کہ 6 زخمی اور دیگر فرار ہوئے اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔

نیزصوبہ قندہار ضلع تختہ پل کے میل کے علاقے ملنگ کاریز کے مقام پر بم دھماکہ سے 4 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ۔

ذرا‏ئع کے مطابق صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر کے گرم آب کے علاقے میں چوکی کمانڈر نے دو محافظوں کے ہمراہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے ایک فوجی رینجر گاڑی، ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ، ایک گن اور دیگر فوجی سازوسامان مجاہدین کے حوالے کردیا۔

Related posts