ستمبر 19, 2020

تازه ترین

بیروت خوفناک دھماکے کے حوالے سے امارت اسلامیہ کے ہمدردی کا پیغام

بیروت خوفناک دھماکے کے حوالے سے امارت اسلامیہ کے ہمدردی کا پیغام

المناک اطلاع ملی ہےکہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکہ خیز مواد کے گودام میں خوفناک دھماکے کی وجہ سے درجنوں لبنانی قتل ، سینکڑوں کو زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔

امارت اسلامیہ اس عظیم غم میں لبنانی عوام کیساتھ برابر کے شریک ہے ، دل کی گہرائیوں سے انہیں تسلیت پیش کرتی ہے اور غمزدہ خاندانوں کےلیے صبرجمیل کی التجا کرتی ہے۔

ہماری امید ہے کہ اس طرح بڑے واقعات کی روک تھام کی جائے، لبنانی عوام اور حکومت مشترکہ طورپر متاثرہ خاندانوں کیساتھ دھماکے کے نقصانات کے الزالے میں بھرپور تعاون کریں۔

والسلام

امارت اسلامیہ افغانستان

15 ذی الحجۃ 1441 ھ بمطابق 05 اگست 2020 ء

Related posts